Pages

احساس کو حسیں بنایا : فرحت عباس شاہ Farhat abbas Shah

خیال کو جب حسیں بنایا میرے خدا نے
اندھیری شب میں دیا جلایا میرے خدا نے
یہ فاصلے سانپ بن کے جیون کو گھیر لیتے
یہ دشت جنگل پہاڑ تن من کو گھیر لیتے
مگر ہمیں راستہ دکھایا میرے خدا نے
ہمارے آنکھوں میں آنسوؤں کے دیے جلائے
چراغ سے پہلے جگنوؤں کے دیے جلائے
دلوں میں چاہت شجر اُگایا میرے خدا نے
خلاؤں میں قہمقوں سے چمکی فضا بکھیری
زمین پر خوشبوؤں میں ڈوبی ہوا بکھیری
جہان کو پھول سا کھلایا میرے خدا نےs

No comments:

Post a Comment